|
|
|
خودی کی شوخی و تُندی میں کبر و ناز نہیں جو ناز ہو بھی تو بے لذّتِ نیاز نہیں |
نگاہِ عشق دلِ زندہ کی تلاش میں ہے شکارِ مُردہ سزاوارِ شاہباز نہیں |
مِری نوا میں نہیں ہے ادائے محبوبی کہ بانگِ صورِ سرافیل دل نواز نہیں |
سوالِ مے نہ کروں ساقیِ فرنگ سے میں کہ یہ طریقۂ رِندانِ پاک باز نہیں |
ہوئی نہ عام جہاں میں کبھی حکومتِ عشق سبب یہ ہے کہ محبّت زمانہ ساز نہیں |
اک اضطرابِ مسلسل، غیاب ہو کہ حضور میں خود کہوں تو مری داستاں دراز نہیں |
اگر ہو ذوق تو خلوت میں پڑھ زبورِ عجم فغانِ نیم شبی بے نوائے راز نہیں |