آ، غیریت کے پردے اک بار پھر اُٹھا دیں بِچھڑوں کو پھر مِلا دیں نقشِ دُوئی مٹا دیں سُونی پڑی ہوئی ہے مدّت سے دل کی بستی آ، اک نیا شِوالا اس دیس میں بنا دیں دنیا کے تیرتھوں سے اونچا ہو اپنا تیرتھ دامانِ آسماں سے اس کا کلَس مِلا دیں ہر صبح اُٹھ کے گائیں منتر وہ مٹیھے مٹیھے سارے پُجاریوں کو مے پِیت کی پلا دیں شکتی بھی، شانتی بھی بھگتوں کے گیت میں ہے دھرتی کے باسیوں کی مُکتی پریت میں ہے |