|
٭ |
یہ سرودِ قُمری و بُلبل فریبِ گوش ہے باطنِ ہنگامہ آبادِ چمن خاموش ہے |
تیرے پیمانوں کا ہے یہ اے مئے مغرب اثر خندہ زن ساقی ہے، ساری انجمن بے ہوش ہے |
دہر کے غم خانے میں تیرا پتا مِلتا نہیں جُرم تھا کیا آفرینش بھی کہ تو رُوپوش ہے |
آہ! دنیا دل سمجھتی ہے جسے، وہ دل نہیں پہلوئے انساں میں اک ہنگامۂ خاموش ہے |
زندگی کی رہ میں چل، لیکن ذرا بچ بچ کے چل یہ سمجھ لے کوئی مِینا خانہ بارِ دوش ہے |
جس کے دم سے دلّی و لاہور ہم پہلو ہوئے آہ، اے اقبالؔ! وہ بُلبل بھی اب خاموش ہے |