جل رہا ہوں کل نہیں پڑتی کسی پہلو مجھے ہاں ڈبو دے اے محیطِ آبِ گنگا تو مجھے سرزمیں اپنی قیامت کی نفاق انگیز ہے وصل کیسا، یاں تو اک قُرب فراق آمیز ہے بدلے یک رنگی کے یہ ناآشنائی ہے غضب ایک ہی خرمن کے دانوں میں جُدائی ہے غضب جس کے پھُولوں میں اخوّت کی ہوا آئی نہیں اُس چمن میں کوئی لُطفِ نغمہ پیرائی نہیں لذّتِ قُربِ حقیقی پر مِٹا جاتا ہوں میں اختلاطِ موجہ و ساحل سے گھبراتا ہوں میں |