Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

صوبائی اقبال یوتھ کنونشن
نوجوان علامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق ملک کی باگ ڈورسنبھالیں تو کوئی وجہ نہیں
پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں شمار نہ ہو:پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

اقبال اکادمی پاکستان، ادارہ تحقیقات اسلامی، پیغام پاکستان اورایس ایس ڈی او کے زیر اہتمام ۲؍اکتوبر ۲۰۲۰ ء کو ایوان اقبال میں اقبال یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر امور نوجوانان رائے تیمور خان اور سینیٹر ولیداقبال مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ، ڈی جی آئی آر ڈاکٹر محمد ضیا ء الحق ، معروف سماجی دانش ور قاسم علی شاہ ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او سید کوثر محموداور محترمہ فرح ناز نے بھی خطاب کیا۔ نوجوان اقبال کی تعلیمات کے مطابق ملک کی باگ ڈور سنبھالیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں شمار نہ ہو۔ ان خیا لات کا اظہار ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے صوبائی اقبال یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں سے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سینیٹر ولید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال کی فکر کو رہ نما بناتے ہوئے نوجوانوں کو ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ صوبائی وزیر رائے تیمور علی خان نے اس بات پر زور دیا کہ ایمان داری، سچائی اور بہادری کے اوصاف اپناتے ہوئے نوجوان ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔

تصاویر

   
   
   
 

اقبال اکادمی پاکستان