Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

بزم فکر اقبال کا یوم‌تاسیس

بزم فکر اقبال کا یوم‌تاسیس 17 جنوری 2023 کو چغتائی لیبارٹری ہیڈ آفس لاہور کے آڈیٹوریم میں منایا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے کی۔ بزم فکر اقبال کے سرپرست اعلی پروفیسر وحیدالزمان طارق اور مرکزی سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر محمود علی انجم نے اپنے خطاب میں بزم فکر اقبال کی خدمات پر روشنی ڈالی اور بزم کے بانی ڈاکٹر قمراقبال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈاکٹر عبدالرؤفرفیقی نے بزم فکر اقبال کے عہدیدران کو مبارک بادی اور فکر اقبال کی ترویج کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب پروفیسر اختر سہیل چغتائی کی اقبال دوستی اور فلاحی سرگرمیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس بزم میں بڑی تعداد میں اہل علم نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جناب زید حسین نے انجام دئیے