Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ویبینار بعنوان "علامہ اقبال اور مسئلہ کشمیر"
قدرت کو میں نے سرینگر میں بے پردہ دیکھا (علامہ اقبال)

اقبال اکادمی پاکستان، لاہور (۱۸؍ فروری، ۲۰۲۵ء) یومِ یکجہتی کشمیر (۵؍ فروری) کے حوالے سے اقبال اکادمی پاکستان نے ویبینار کا اہتمام کیا۔برطانیہ سے معروف اقبال سکالر ڈاکٹر محمدعارف خان نے صدارت کی۔ سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، سویڈین سے اقبال اکیڈمی سکنڈےنیویا کے صدر نشین ڈاکٹر عارف محمود کسانہ، کویت سے رانا محمد اعجاز، اقبال انسٹیٹیوٹ کشمیر یونیورسٹی سرینگر سے ڈاکٹر خالد لطیف اور ملائشیا سے معروف کشمیری دانشور ڈاکٹر اعجاز لون نے خطاب کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تحریکِ آزادی کشمیر کی جدوجہد کا آغاز علامہ اقبال نے کیا تھا۔
پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی و کشمیری اس تحریک کی سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ویبینار بھی انھیں کوششوں میں سے ایک ہے جس میں دنیا کے مشرق و مغرب سے مقررین اور سامعین شریک ہیں۔ آخر میں ناظم اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے تمام مقررین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ یہ لیکچر زوم کے علاوہ اقبال اکادمی کے یوٹیوب چینل youtube.com/iqbalacademy پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔ پاکستان کے علاوہ ملائشیاء، انڈونیشیاء، سپین، سویڈین، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے سامعین نے اس تقریب میں آن لائن شرکت کی۔