Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالروف رفیقی کی ڈائر یکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری سے ملاقات

اقبال اکادمی پاکستان اور والڈ سٹی کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کی فکر پر مبنی لاہور شہر کے تاریخی مقامات پر علمی و ادبی اور کلچرل تقاریب کا جلد انعقاد کیا جائے گا: ڈاکٹر عبدالروف رفیقی
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے ۴دسمبر ۲۰۲۳کو ڈائر یکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کامران لاشاری نے والڈ سٹی کے کام کرنے کے طریقہ اور دائرہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لاہور شہر کو مثالی شہر بنانے کے لیے ان کا ادارہ اندرون شہر کی تاریخی اور ثقافتی بحالی کے لئے انتھک محنت کر رہا ہے۔جناب کامران لاشاری نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی لاہور اقبال اکادمی پاکستان کے ساتھ مل کے شہر میں ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کی خواہاں ہے۔ ادبی تقریبات کے ساتھ علامہ اقبال کے کلام پر مبنی کلچرل پروگرام منعقد کرانے، سکولوں کے بچوں کو ثقافتی، آرٹ، مضمون نویسی کے مقابلے اور قومی و بین الاقوامی مندوبین اقبالکو لاہور شہر کے تاریخی ورثے کے دورے کرائے جائیں گے۔
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان نے جناب کامران لاشاری کو پنجاب کی سطح پر ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور فکر اقبال کے فروغ کے لیے تجاویز دیں کہ تاریخی مقامات پر علامہ محمد اقبال کا کلام اور ان کے پورٹریٹ آویزاں کیے جائیں۔ لاہور کی ٹرانسپورٹ پر علامہ کے اشعار پر مبنی کے سٹیکرز آویزاں بھی کیے جائیں۔ مزار اقبال سے ملحق جگہوں پر اقبال اکادمی کی مطبوعات و مصنوعات کی فراہمییقینی بنائی جائے تاکہ علامہ محمد اقبال کا کلام عام شہری تک پہنچایا جائے۔ ملاقات میں ڈائریکٹر میڈیا، محترمہ تانیہ قریشی بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے جناب کامران لاشاری کو "کلیات اقبال" کا تحفہ پیش کیا۔