Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

سینیٹر ولید اقبال کا۔دورہ اقبال اکادمی پاکستان

حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد کے پوتے سینیٹر ولید اقبال نے اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیا۔ سینیٹر ولید اقبال نے اکادمی میں کے شعبہ ادبیات، شعبہ اطلاعیات، اور مرکزی لائبریری کا دورہ بھی کیا۔ اس دورہ میں ان کے ہمراہ انٹرنیشنل ویب سائٹ ہڑپہ ڈاٹ کام کے نمائندہ عمر خان بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نےسینیٹر ولید اقبال کو اقبال اکادمی پاکستان میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ اقبال اکادمی پاکستان علامہ کے فکر و فن پر اور نوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہی۔
سینیٹر ولید اقبال نے اکادمی کی لائبریری کے دورہ
میں علامہ محمد اقبال کے زیر استعمال کتب میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے عمر خان کو سمعی و بصری مواد پر مشتمل مصنوعات سینیٹر ولید اقبال کو اقبال اکادمی پاکستان کی مطبوعات کا تحفہ پیش کیا۔