Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اور وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر خالد محمود کی ملاقات

نوجوان نسل کی فکر اقبال کے مطابق تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اور وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر خالد محمود کی ملاقات
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر خالد محمود نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو خوش آمدید کہا اور انھیں ڈائریکٹر اقبال اکادمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی
ملاقات کے دوران بوجوان نسل کی تربیت فکر اقبال کے مطابق کرنے کے لائحۂ عمل پر بات چیت کی گئی اور جامعہ پنجاب میں اقبالیاتی ادب کے حوالے سے جاری علمی و ادبی تحقیق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ جامعہ پنجاب میں نوجوان طلبہ کو فکر اقبال سے روشناس کرانے کے طریق کار میں مزید بہتری لانے کا لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ جامعہ پنجاب اقبالیاتی ادب کے حوالے سے سند کی حیثیت رکھتی ہے اور یہاں کے طلبہ نے فکر و فلسفہ اقبال کو پوری دنیا میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا اقبال اکادمی پاکستان نہ صرف جامعہ پنجاب بلکہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں اقبالیاتی ادب پر ریسرچ کرنے والے طلبہ کی علمی و ادبی معاونت میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔