Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کے وفد کی مزار اقبال پر حاضری

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کے وفد نے ۱۰ مارچ ۲۰۲۳ کو چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی۔ وفد میں سیکرٹری سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر فرزانہ خان، سینیٹر عطاالرحمن، سینیٹر کیشو بائی اور سینیٹر فوزیہ ارشد شامل تھیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، کیوریٹر لاہور فورٹ شاہ بانو، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرکیالوجی محمد حسن، ڈپٹی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن جناب امان اللہ موجود تھے۔ وفد نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے تاثراتی بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

اقبال اکادمی پاکستان