Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

پاکستان بحریہ کے آفیسر لیفٹینٹ کمانڈر محمد حسین کی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان سے ملاقات

نیوی آفیسر لیفٹینٹ کمانڈر محمد حسین ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو اقبال اکادمی پاکستان تشریف لائے۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان جناب عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔اس ملاقات کے دوران پاک بحریہ میں اقبالیات کی فکر و تفہیم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ پاک بحریہ کے نوجوانوں میں علامہ اقبال کے شاہین کا عکس دکھائی دیتا ہے۔ اس موقع پر جناب محمد لقمان اورمعاون ناظم ادبیات طاہر حمید تنولی بھی موجود تھے