Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

سنیئر تجزیہ نگار جناب مجیب الرحمن شامی کا دورہ اقبال اکادمی پاکستان

روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر و سینئر تجزیہ نگار و کالم نویس مجیب الرحمن شامی نے اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیا ۔دورہ کے دوران انہوں نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ان کےآفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علامہ محمد اقبال کے کلام و افکار کی قومی و بین الاقوامی سطح پر خصوصاَ نوجوان طبقہ میں ترویج و تفہیم پر تفصیلی گفت گو ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اقبال اکادمی پاکستان میں علامہ اقبال کی فکر کے فروغ کے حوالے سے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں مجیب الرحمن شامی نے اکادمی کے شعبہ ادبیات، اطلاعیات ، مرکزی لائبریری اور آرکائیوز کا دورہ بھی کیا ۔اس موقع پر مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ بہت با اصول انسان تھے۔ ان کی امانت، دیانت اور صلاحیت بہت مسلمہ تھی۔ علامہ نے اپنی شاعری اور نثر کے ذریعے مسلمانوں میں بیدار ی پیدا کی۔علامہ اقبالؒ کی زندگی سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔ وطن عزیز کے سیاستدان طلباء اور سب کو ان کی شخصیت سے رہنمائی لینی چاہیے۔
مجیب الرحمن شامی نے اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شاندار تقریب کے انعقاد پرڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو مبارک باد پیش کی اور کہا ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی بہت محرک شخصیت ہیں اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے اقبال اکادمی کو مزیدفعال اور مستعد ادارہ بنا دیا ہے۔ اس دورہ میں ان کے ہمراہ ائیر وائس مارشل (ر) انورمحمود اورانجینئر حارث تھے ۔ ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے مجیب الرحمن شامی، ائیر وائس مارشل (ر) انورمحمود اورانجینئر حارث کو اقبال اکادمی کی مطبوعات کا تحفہ پیش کیا۔