Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم شاہ کی ڈاکٹر اقبال اکادمی پاکستان عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات

جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم شاہ کی ڈاکٹر اقبال اکادمی پاکستان عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات
سید ندیم شاہ نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
اقبالیاتی ادب۔ تحقیق اور علامہ اقبال پر عالمی اسکالر شپ پر تبادلہ خیال کیا
جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان سید ندیم شاہ نے ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ڈاکٹر اقبال اکادمی پاکستان عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر اقبال پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے چوھدری فہیم ارشد اور محمد اسحاق کے ہمراہ سید سید ندیم شاہ کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران اقبالیاتی ادب کے حوالے سے تحقیق، بلوچستان میں تعلیم کے معیار، علامہ اقبال پر عالمی اسکالر شپ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سید ندیم شاہ نے خواہش کا اظہار کیا کہ کلیات اقبال کو جاپانی زبان میں مکمل شائع کیا جائے ۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے سید ندیم شاہ کو جاپانی زبان میں علامہ اقبال کی شاعری کے ترجمے دکھائے۔ اقبال اکادمی کے پلیٹ فارم سے جاپان میں اُردو اور فارسی کے طلباکی مدد کرنے اور اس طرح کے مزید پراجیکٹ پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اقبال اکادمی پاکستان سے نہ صرف تحقیق و تالیف کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا بلکہ فکر اقبال کی تفہیم و ترویج کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے ۔
اس ملاقات میں سنیئر صحافی شعیب مرزا اور سید ندیم شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹر سید طلحہ شاہ ، بھی موجود تھے۔