Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ایرانی وفد کی اقبال اکادمی پاکستان آمد

ایران سے آئے ہوئے اعلی سطحی وفد ۲۵ نومبر ۲۰۲۳کو اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیا۔ ناظم اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔ اس اعلی وفد میںڈائریکٹر آرٹ کونسل زہدان، پروفیسر سیستان یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی سیاسر، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ ڈاکٹر سید ابو لحسن میری، ڈاکٹر علی کمیل قزلباش شامل تھے۔ وفد نے اقبال اکادمی پاکستان کی لائبریری کا دورہ کیا ۔ لائبریری میں موجود علامہ محمد اقبال کے زیر مطالعہ کتب اور ان کے قلمی نسخوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو مزار اقبال کا دورہ کروایا۔ وفد نے مزاراقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ایرانی وفد کو پاک نیوی کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔
شاعر مشرق کے مزار پر فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد ایرانی وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ” ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم قومی شاعر، فلسفی، مسلم مفکر اور ایک خودمختار ملک پاکستان کا خواب دیکھنے والے کے حضور آئے ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ایک مشترکہ باب ہیں۔“
بعد ازاں ایرانی وفد نے انتظامی امور ادا کرنے پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کاشکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر وحید الزمان طارق، چودھری فہیم ارشد، محمد اسحاق بھی موجود تھے۔