Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

علامہ اقبال کی رہائش گاہ ”اقبال منزل“ سیالکوٹ میں ”یومِ اقبال“ کی مناسبت سے اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے نمائش کتب کا اہتمام

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش اقبال منزل میں علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش روایتی و ملی جوش و جذبےکے ساتھ منایا گیا۔ علامہ محمد اقبال کے 146ویں یوم پیدائش پر مرکزی کیک کاٹنے کی تقریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو محمد اقبال سکھیرا کی زیر صدارت اقبال منزل سیالکوٹ میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے نمائش کتب کا اہتمام کیا گیا ۔
اقبال منزل سیالکوٹ، علامہ اقبال کی جائے پیدائش میں منعقدہ نمائش میں حاضرین نے اقبالیات سے متعلق کتابوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اقبالیات پر کچھ نایاب کتابیں اور علامہ محمد اقبال، ان کے والدین اور خاندان کے افراد کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں۔