Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس کی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان سے ملاقات

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جناب جعفر روناس نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جناب جعفر روناس نے ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیااورڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران محترم جعفر روناس، ماہر فارسی زبان و ادب، فارسی کے صاحب دیوان شاعر، ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق کے ہمراہ اقبال اکادمی تشریف لائے اور ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ معزز مہمانوں کی ایوان اقبال تشریف آوری پر چودھری فہیم ارشد اور محمد اسحاق نے استقبال کیا۔
ملاقات کے ووران جناب جعفر روناس نے اسلامی مملکت ایران کی طرف سے نیک خواہشات اور باہمی تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں اقوام کے مشترکہ لسانی و ثقافتی ورثے کے تناظر میں مستقبل میں اشتراک و تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب جعفر روناس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ محمد اقبال کا ایران میں وہی مقام ہے جو پاکستان میں ہے۔ فکر اقبال کی ترویج و اشاعت کے لیے ملی جذبے کے تحت علمی و ادبی سرگرمیاں ومنصوبہ جات تشکیل دیے جانے چاہیے۔ ایرانی رہبر ملت آیت اللہ علی خامنای علامہ اقبال کے بہت بڑے مداح اور حافظ اقبال ہیں۔ ایرانی درسگاہوں میں ہر سطح پرشعبہ اقبالیات میں خاطرخواہ کام کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران میں اقبال شناسی کا دائرہ بہت وسیع ہے اور ایران میں تو اقبال شناسی کی قابل تقلید روایت ہے۔ فکر اقبال کی تفہیم کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر مل کر کام کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ ایرانی درسگاہوں میں علامہ محمد اقبال پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر ہونے والے تحقیقی مقالہ جات کی فہرست فراہم کرنے پر اس کو محققین اقبالیات کے لیے علامہ اقبال آفاقی کتب خانہ پر اپ لوڈ کیا جائے گا ۔ اکادمی کی لائبریری میں ’’گوشہ اقبال شناسی در ایران‘‘ بنایا جائے گا۔
ملاقات کے اختتام پر ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو ایرانی خطاطی کا خوبصورت تحفہ پیش کیا جبکہ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالروٴف رفیقی نے جناب جعفر روناس کوگلدستہ و کتب کے تحائف پیش کیے۔