Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

فکر اقبال فورم کے وفدکی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات

فکر اقبال فورم کے وفدنے۲۶اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی۔
فکر اقبال فورم لاہور کےوفد کی بانی و چئیرمین انجینئر وحید خواجہ کی سربراہی میں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات۔ وفد میں فکر اقبال فورم کے سینئر نائب صدر ایم اے حجازی، نائب صدر ڈاکٹر عظمی زریں خان اور ڈاکٹر ندیم اسحاق خان شامل تھے۔
وفد نے ڈائریکٹر اقبال کادمی تعیناتی پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو مبارک باد پیش کی اور فکر اقبال فورم کی طرف سے اقبالیاتی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ اکادمی ترویج فکر اقبال کے لیے قائم مقامی، قومی و بین الاقوامی اداروں سے ہر قسم کے علمی ادبی تعاون و سرپرستی کے لیے فعال کردار ادا کررہی ہے۔ ہم اس دائرہ کار کو ملکی و غیر ملکی سطح پر پھیلا رہے ہیں۔

   
    >