Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

فروغ اقبالیات کے لیے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعمیر وطن سکول و کالج ایبٹ آباد بریگیڈیئر محمد الیاس ستارہ امتیاز ملٹری سے ملاقات

اقبال اکادمی پاکستان کی فروغ اقبالیات اور تعلیمی اداروں میں علامہ اقبال کی شعری و نثری تحریروں کو شامل نصاب کرنے کی کاوشوں کے سلسلے میں ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے ایبٹ آباد میں 18 نومبر 2022 کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعمیر وطن سکول و کالج بریگیڈیئر محمد الیاس ستارہ امتیاز ملٹری سے ملاقات کی۔ انہوں نے بریگیڈیئر محمد الیاس کو بتایا کہ اقبال اکادمی پاکستان نے ڈائریکٹر اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کی نگرانی میں تعلیمی اداروں میں فروغ اقبالیات اور طلبا و طالبات کو علامہ اقبال کی شاعری سے روشناس کروانے کے لیے مختلف سرگرمیاں اور نصاب ترتیب دے رکھا ہے ۔ بریگیڈیئر محمد الیاس نے کہا کہ وہ اپنے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں اقبال اکادمی پاکستان کے تعاون سے ان سرگرمیوں اور نصاب کا اجراء کریں گے۔

اقبال اکادمی پاکستان