Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اسلامیہ بوائز کالج، کوئٹہ اور اقبال اکادمی پاکستان کے اشتراک سے یومِ اقبال کی مناسبت سے آل کوئٹہ انٹرکالجیٹ تقریری مقابلہ کا انعقاد

اسلامیہ بوائز کالج، کوئٹہ اور اقبال اکادمی پاکستان کے اشتراک سے یومِ اقبال کی مناسبت سے آل کوئٹہ انٹرکالجیٹ تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے پروگرام کی صدارت کی۔ علامہ محمد اقبال کے پوتے بیرسٹر منیت اقبال نے ریڈیو لنک پر انجمن اسلامیہ اور اسلامیہ بوائز کالج کی اقبال دوستی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں کوئٹہ بھر کے بارہ کالجوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اقبالؒ پر سیر حاصل تقاریر کیں۔ پرنسپل اسلامیہ بوائز کالج پروفیسر عبدالرشید علیزئی نے طلبہ و طالبات سے تاکید کی کہ وہ کلامِ اقبال سے ہر ممکن استفادہ کریں۔ پروگرام کی نظام پروفیسر ندیم احسان نے اپنے خوبصورت اور مخصوص لب و لہجے میں انجام دی۔ پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ انجمن حمایتِ اسلامیہ کوئٹہ کی اقبال دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے فکرِ اقبالؒ کو زندہ رکھا۔ تقریب کے اختتام نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ کرام کو شیلڈز اور اسناد دی گئیں۔