Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

گورنمنٹ کالج ،لاہور کے وفد کی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات

ڈاکٹربابر نسیم آسی، صدر شعبہ فارسی اور پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم ،صدر شعبہ اردو، جی سی یونیورسٹی لاہور کی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات علامہ اقبال کی مادر علمی جی سی یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹربابر نسیم آسی، صدر شعبہ فارسی اور پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم ،صدر شعبہ اردو اقبال اکادمی۲۷اکتوبر ۲۰۲۳ء کو اقبال اکادمی پاکستان تشریف لائے جہاں انھوں نے اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی میں شعبہ اقبالیات قائم کرنے کی تگ و دو کی جارہی ہے۔ اکادمی کے پلیٹ فارم سے قومی و بین الاقوامی سطح پر اقبالیاتی تحقیق کے لیے اسکالرشپ کا اجراء کیا جائے تاکہ طلبہ بین الاقوامی سطح پر تحقیقی کام عمل میں لا سکیں۔ اس سلسلہ میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈاکٹر بابر نسیم آسی نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی اور اقبال اکادمی یک قالب دو جان ہیں، علامہ اقبال کا بیشتر کلام فارسی میں ہے، جس کے مختلف پہلووں پر تحقیقی کام جاری ہے۔ اتاق ایران شناسی اس مقصد کے لیے پہلے سے اقدامات کر رہا ہے۔ انھوں نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو جی سی یونیورسٹی آنے کی دعوت بھی دی۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وفد کی دعوت کو قبول کیا اور کہا کہ گورنمنٹ کالج ،یونیورسٹی لاہور کا قدیم ترین علمی و ادبی اداراہ اور علامہ اقبال کی مادر علمی ہونے کی وجہ سےانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ادارے کے طلبہ اکادمی میں موجود علمی و ادبی ذخیرہ جات پر تحقیقی کام کریں تاکہ اقبالیاتی ادب کے پوشیدہ گوشے واضح ہوسکیں۔