Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

وائس چانسلرز کنونشن

ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام ۳؍اکتوبر۲۰۲۰ء کوفلیٹیز ہوٹل میں وائس چانسلرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اقبال اکادمی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔ کنونشن دو حصوں پر مبنی تھا۔ پہلے حصے میں ملک بھر کے وائس چانسلر ز نے وفاقی وزیر تعلیم جنات شفقت محمود صاحب کی صدارت میں ’جامعات میں طلبہ کے مابین امن اور سماجی ہم آہنگی ‘کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ دوسرے حصے میں شرکا کے درمیان پینل گفت گو کی صورت میں تجاویز کا تبادلہ ہوا۔پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے تجویز پیش کی کہ یہ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے کہ امن اور سماجی ہم آہنگی کے لیے فکر اقبال کو نصاب کا حصہ بنایا جائے اور جامعات میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ’’اقبال کارنرزاور اقبال چیئرز‘‘ کا قیام بھی عمل میں لا یا جائے۔

تصاویر

 

اقبال اکادمی پاکستان