Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ساتویں دو ر وزہ بین الاقوامی سر سید کانفرنس

لاہور گیریژن یونیورسٹی ، لاہور کے زیر اہتمام ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۲ء کو ساتویں دو ر وزہ بین الاقوامی سر سید کانفرنس بہ اشتراک پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا انعقاد کیا گیا۔دو رزہ سر سید کانفرنس ’’سر سید کے تعلیمی و ادبی نظریات اور جدید تقاضے‘‘، سر سید شناسی:امکانات اور مباحث ، سر سید اور اقبال کے علمی و فکری روابط، سر سید اور تحریک آزادی کے عنوا ن سے چار نشستوں پر مشتمل تھی ۔افتتاحی نشست میں افتتاحی کلمات میجر جنرل شہزاد سکندر (ر) ہلال امتیاز وائس چانسلر،لاہور گیریژن یونیورسٹی نے پیش کیے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد یوسف خشک، چیئرمین اکادمی ادبیات تھے ۔ کلیدی خطبہ ڈاکٹر وفا یزدان منش (یونیورسٹی آف تہران ، ایران)نے پیش کیا۔
تیسری نشست کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین (ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان )نے سر سید اور اقبال کے علمی و فکری روابط کے عنوان پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس نشست کے صدر مجلس ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر (اوساکا یونیورسٹی ، جاپان)اور ڈاکٹر راشد حمید (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ادارہ فروغ قومی زبان، اسلام آباد) تھے۔

اقبال اکادمی پاکستان