Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

خصوصی سیمینار : استقبال رمضان اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ’’استقبال رمضان اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں‘‘کےموضوع سے ۷مارچ ۲۰۲۴ء کو خصوصی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ سیمینار کی صدارت معروف سیرت نگار ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے کی۔ مہمان خصوصی سابق ممبر پارلیمنٹ و نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی تھیں۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کلمات تشکر پیش کیے۔ مہمان مقررین میں شعبہ اسلامک سٹڈیز گیریژن یونیورسٹی کے ڈاکٹر وارث علی شاہین ، مولانا محمدبشارت رضوی شامل تھے۔ محترمہ نرید فاطمہ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔
سمینار کےمہمان مقررین نے ماہ رمضان کے فضائل و عمال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہ اسلام کے عائد کردہ فرائض واحکام سے انسانوں کو دنیا وآخرت کے اعتبار سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے متعدد فرائض میں سے ایک اہم فریضہ ماہ رمضان کا روزہ بھی ہے ،جوماہ کہ اپنی تمام تر سعادتوں اور برکتوںکے سا تھ جلوہ گر ہو چکا ہے ، اس ماہ مبارک کے گزرنے کے ساتھ ہماری انفرادی واجتماعی زندگیوں میں انقلاب لانے کی بڑی سخت ضرورت ہے کیونکہ جب تک ہمیں اپنے اندر انقلاب لانے کی فکر نہیں ہوگی تب تک انقلاب نہیں آسکتا۔