Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ’’علامہ اقبال کی نفسیاتی فکر‘‘ جدید نفسیات کی روشنی میں ایک مطالعہ کے عنوان سے ۷دسمبر ۲۰۲۳ء کو خصوصی ویبینار کا انعقاد کیا گیاٖ۔

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ’’علامہ اقبال کی نفسیاتی فکر‘‘جدید نفسیات کی روشنی میں ایک مطالعہ کے عنوان سے ۷دسمبر ۲۰۲۳ء کو خصوصی ویبینار کا انعقاد کیا گیاٖ۔ ویبینار کی صدارت ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کی۔ ابتدائی کلمات سربراہ شعبہ ادبیات اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے پیش کیے۔مہمان مقررین میں سربراہ شعبہ نفسیات منہاج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر عصمت اللہ چیمہ ،سربراہ شعبہ نفسیات گورنمنٹ ایم اے او کالج ڈاکٹر امجد طفیل، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ،کوپر روڈ لاہور ڈاکٹر فوزیہ ناز تھیں۔ نظامت کے فرائض نوجوان اقبال سکالر جناب زید حسین نے انجام دئیےٖ۔
خصوصی ویبینار کےمہمان مقررین نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلام اقبال میں انسانی نفسیاتی کے تمام شعبوں کی تشکیل ، تنظیم اور فروغ کا سامان موجود ہے ۔ کلام اقبال کو سمجھ کر انفرادی سطح سے لیکر اجتماعی سطح تک علمی وشعوری مسائل کو حل کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علامہ اقبالکا کلام ہمہ جہت موضوعات اور خیالات پر مبنی ہے۔اس میں انسان، معاشرہ اور کائنات سبھی شامل ہیں۔انہوں نے انسان کی داخلی کیفیات ، خارجی اثرات، نفسیات کو شاعرانہ رنگ و آہنگ میں پیش کیا ہے ۔ٖ
ویبینار میں شامل آن لائن شرکا نے اقبال اکادمی پاکستان کی اس کاوش کو سراہا