Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے ’’نظریہ پاکستان اور عصر حاضر‘‘کے موضوع پر ۲۱مارچ ۲۰۲۴ء کو مذاکراہ کا انعقاد

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے ’’نظریہ پاکستان اور عصر حاضر‘‘کے موضوع پر ۲۱مارچ ۲۰۲۴ء کو مذاکراہ کا انعقاد کیا گیا۔ مذاکرہ کے شرکا میں معروف صحافی و مصنف جناب فرخ سہیل گوئندی، سابق ڈین سوشل سائنسز جامعہ پنجاب ،ڈاکٹر اقبال چاولہ اور ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی تھے۔ نظامت کے فرائض نوجوان سکالر جناب زید حسین نے انجام دئیے۔
فرخ گوئندی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ پاکستان استحصال کے خلاف نئی مملکت کا اعلان تھا ۔قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال جیسے روشن خیال دماغوں کا یہ جدید فلسفہ تھا ۔ اس نظریے پر چلنے کے لیے تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے اور اقراء سے آغاز کیا جائے ۔علم کے بغیر سماج اور قوم ترقی نہیں کر سکتے۔
ڈاکٹر اقبال چاولہ نے کہا کہ ہمیں علامہ محمد اقبال کے خطوط و شاعری اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تقاریر کو دوبارہ سے دیکھنا ہوگا ۔ قائد اعظم کی تقاریر میں کسانوں، مزدوروں اورخواتین کے حقوق کا ذکر بارہا ملتا ہے۔ موجودہ دورہ میں ہمیں ٹکنالوجی پر فوکس کرنا ہوگا۔ ٹیکنکل ایجوکیشن ضرورت کے مطابق نہیں بنائی تو مفید شہری پیدا نہیں کر سکیں گے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ قومی یگانگت کے لیے ایک نصاب ناگزیر ہے۔ ہمیں تعلیمی نظام کو مرکزی دھارے میں لانا ہوگا ۔ نوجوانوں کو نہ صرف ملک کا بلکہ خطے کا نجات دہندہ بننا ہوگا۔ علامہ اقبال مغرب کی ترقی اور مشرق کی زبوں حالی دیکھ کر اسلامی امہ کی بنیاد پر نظریہ پیش کرتے ہیں۔ مذاکرہ کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤرف رفیقی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔