Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

جمعہ کے روز وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ وثقافت ڈویژن ، سید آصف حیدر شاہ نے اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیا۔

وفاقی سیکرٹری سید آصف حیدر شاہ ، (قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن) کا دورہ اقبال اکادمی پاکستان جمعہ کے روز وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ وثقافت ڈویژن ، سید آصف حیدر شاہ نے اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اکادمی کے افسران اور عملہ کے ہمراہ معزز وفاقی سیکرٹری کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے وفاقی سیکرٹری کو اقبال اکادمی پاکستان کے بارے میں بریفنگ دی۔ سید آصف حیدر شاہ نے اکادمی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انھیں ایمانداری کے ساتھ اور قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنے کی تاکید کی۔ جناب آصف حیدر شاہ نے علامہ محمد اقبال کے پیغام کو عام کرنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی نے سیکرٹری صاحب کو اکادمی کا خبرنامہ پیش کیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایوانِ اقبال جناب انجم وحید اور انچارج اردو سائنس بورڈ اشفاق احمد نے بھی وفاقی سیکرٹری اپنے اداروں کے بارے میں بریف کیا۔






اقبال اکادمی پاکستان