Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ اور اقبال اکادمی پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب

قبال اکادمی پاکستان اور پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے درمیان 13 مارچ 2023 کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے دفتر میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اس تقریب کی سرپرستی فرمائی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ انفارمیشن اور فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبرز ڈاکٹر وقار ملک اور ڈاکٹر ثوبیہ عابد بھی موجود تھے ۔
مفاہمت کی یادداشت پر فلم و براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چئیر پرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور ناظم اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے دستخط کیے۔ فلم و براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجیز ڈاکٹر ثوبیہ خرم اور اقبال اکادمی پاکستان کے شعبہ ادبیات کے سربراہ ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے بھی بطور گواہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اس اقدام کو دونوں اداروں کے درمیان فکر اقبال کے فروغ کے لیے اشتراک کار سے کیے جانے والے اقدامات کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے اپنی استعداد، صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاکر بہت بہتر انداز سے معاشرے کو فکر اقبال سے روشناس کرا سکتے ہیں۔ مفاہمت کی یہ یادداشت اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں سیمینار، کانفرنسوں اور کتب کی نمائش کے انعقاد کے علاوہ بطور خاص یہ فیصلہ کیا گیا کہ علامہ اقبال کی شخصیت، شاعری، فلسفہ اور کتب سے متعلق الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا مواد کی تیاری و تقسیم اور مختصر فلموں، دستاویزی فلموں، ڈراموں، بلاگنگ، آڈیو پوڈ کاسٹ یا بلاگنگ وغیرہ کے ذریعے فکر اقبال کا فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔

اقبال اکادمی پاکستان