Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

مون سون قومی شجرکاری آگاہی مہم ۲۰۲۵ء کے سلسلے میں اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام لیکچر اور شجرکاری

مون سون قومی شجرکاری آگاہی مہم ۲۰۲۵ء کے سلسلے میں اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ۱۱؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو مسلم ماڈل ہائی سکول اُردو بازار، لاہور میں شجرکاری کے بارے میں آگاہی کے لیےلیکچر کا انعقاد کیاگیا۔سربراہ شعبہ ادبیات ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے طلبہ کو شجری کاری کی اہمیت پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پودےلگانا نہ صرف ہمارے ماحول کے لیے ضروری ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک بہتر اور صحت مند فضا فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر شہری کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے درختوں کی حفاظت اور ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور اس بات پر زور دیا کہ طلبہ نہ صرف درخت لگائیں بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کریں۔اس موقع پر سکول کے طلبہ کے درمیان شجر کاری کی آگاہی کے لیے پینٹنگز کا مقابلہ بھی کروایا گیا جس میں طلبہ نے بھرپوری دلچسپی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے پرنسپل سکول اور سٹاف و طلبہ کے ہمراہ سکول کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا تاکہ تعلیمی اداروں میں سرسبز و شاداب ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
اقبال اکادمی پاکستان شجر کاری مہم کے تحت آئندہ دو ماہ تک مختلف مقامات و تعلیمی اداروں میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری رکھے گی، تاکہ ملک کو ایک سرسبز اور ماحولیاتی لحاظ سے بہتر بنایا جا سکے۔