Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالروؔف رفیقی کا مركز برائے مطالعہ پاکستان، جامعہ بلوچستان کا دورہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے ۱۵نومبر ۲۰۲۳کو مرکز برائے مطالعہ پاکستان، جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان توبہ وال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سید علی آغا، پروفیسر ڈاکٹر ثریا بانو، پروفیسر پرویز احمد اور منظور احمد موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ جس کے رُو سے دونوں ادارے ایک دوسرے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقی و تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔