Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

پاکستان لٹریچر فیسٹیول، کوئٹہ ۲۰۲۴ء میں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی شرکت

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام پاکستان لٹریچر فیسٹیول ۲۰۲۴ء کے دوسرے روز ’’اقبال کے نوجوان‘‘ کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقا د کیا گیا۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا نوجوان اقبال کے خوابوں کا نچوڑ ہے۔ نوجوان علامہ اقبال کی فکر اور فلسفے سے راہنمائی حاصل کریں تو وہ یقیناً مثالی اور معیاری انسان بن کر پاکستان کی بہتر خدمت کر کے پاکستان کے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں۔ علامہ اقبال کےپیغام میں آفاقیت پائی جاتی ہے اور یہ پیغام رہتی دنیا تک ہے۔ سیشن میں معروف علمی وادبی شخصیات نے اظہار خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ضیا حسن نے انجام دیے۔