Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ’’کل پاکستان مقابلہ خطاطی‘‘(کلام اقبال) کاانعقاد

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام14 نومبر 2022ء کو ’’کل پاکستان مقابلہ خطاطی‘‘(کلام اقبال) کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے مختلف اداروں کے پرائمری و سکینڈری کی سطح کے طلبہ و طالبات نے جوش و خروش سےحصہ لیا۔ مقابلہ کے موضوع علامہ اقبال کے اشعار پر رکھے گئے جس پر مقابلہ میں شریک ننھے اور نوجوان طلبا نے نے بہترین فن پارے تخلیق کیے۔
اس موقع پر طلبہ کے والدین اور اساتذہ نے اقبال اکادمی پاکستان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی سطح پر ایسی سرگرمی ایک منفرد قدم ہے۔ اس بات کو ملحوظ خاطر کھا گیا ہے کہ محض نوجوانوں کے لیے یہ مقابلہ مخصوص نہ کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ اس مقابلے میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوئی اور رنگوں سے اپنی محبت کااظہار کیا ۔
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے مقابلہ میں شرکت کرنے والے طلبہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ڈاکٹر خضر یاسین، جناب فہیم ارشد ،جناب وقار احمد، راجہ محمدبابر خان، جناب محمد اسحاق اورملک اسد حنیف موجود تھے۔مقابلے کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

   

   

   

   

   

   

   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
اقبال اکادمی پاکستان