Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

آن لائن لیکچر:ایران میں اقبال شناسی ۔چند زاویے
مہمان مقرر:ڈاکٹر محمد کیو مرثی جرتودہ

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن لیکچرز کے سلسلے میں نہ صرف ملکی سطح پر ماہرین اقبالیات شریک رہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اہل علم و دانش نے بھی اس میں دل چسپی لی۔اس ضمن میں ”ایران میں اقبال شناسی۔چند زاویے“کے عنوان سے ۷/اکتوبر۲۰۲۰ء کو صدر شعبہ اردو، تہران یونیورسٹی، ایران ڈاکٹر محمد کیو مرثی جرتودہ کا لیکچر اقبال اکادمی پاکستان کے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا۔ ڈاکٹرکیومرثی نے ایران میں اقبال شناسی کے ضمن میں مشہد میں اقبالیات کے حوالے سے گفت گو کی اور اس امر پر روشنی ڈالی کہ فکر اقبال کے مختلف زاویوں پر ایران میں مسلسل تحقیق کی جارہی ہے۔ یہ لیکچر اقبال اکادمی پاکستان کی ویب سائیٹ اور یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔

تصاویر

 

اقبال اکادمی پاکستان