Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

آن لائن لیکچر ”اقبال کا فلسفۂ تعلیم“
مہمان مقرر: سینیٹر ولید اقبال

اقبال اکادمی پاکستان کے آن لائن لیکچر سیریز کا چوتھا لیکچر“اقبال کا فلسفۂ تعلیم”کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ مہمان مقرر سبطِ اقبال سینیٹرولید اقبال تھے۔لیکچر تین حصوں پر مشتمل تھا۔جناب ولید اقبال نے کہا کہ علامہ کی فکر اور تعلیمات پر ہزاروں کتابیں لکھی گئی ہیں۔ لیکن علامہ کے فلسفۂ تعلیم پر کم کتب دیکھنے کوملتی ہیں۔ اگر علامہ کی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو تعلیم اور علم مسلسل ان کی توجہ کا مرکز رہا۔ عملی زندگی کاآغاز بھی معلمی سے کیا۔پندرہ برس علامہ شعبہ تعلیم و تدریس سے منسلک رہے۔علا مہ کا کہنا تھا کہ انسان کو تعلیم ہی رفعتِ انسانیت اور معراج بشریت سے ہمکنار کرتی ہے۔ان کی شاعری میں جا بجا یہ پیغام ملتا ہے کہ علم کے ہی بل بوتے پر انسان تسخیر کائنات کر سکتا ہے۔ علامہ اقبال اس بات پر اظہار افسوس کرتے تھے کہ مسلمانوں نے تعلیم سے بے گانہ ہو کر اپنے عروج کو زوال دیا۔ یہ لیکچر اقبال اکادمی پاکستان کے یوٹیوب چینل اور ویب سائیٹ پر ستمبر ۲۰۲۰ء کے آخری ہفتے میں نشر کیا گیا اوروہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

اقبال اکادمی پاکستان