Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

خصوصی آن لائن لیکچر”خطبہ الٰہ آباد کا پس منظر اور قیام پاکستان“
مہمان مقرر: پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری

فکر اقبال کی مختلف جہات سے آگاہی کے لیے اقبال اکادمی پاکستان کے ”خصوصی لیکچر“ کے سلسلے میں پاکستان کے۷۳ویں یوم آزادی کے موقع پر شعبہ روابط عامہ کے زیراہتمام“خطبہ الٰہ آباد کا پس منظر اور قیام پاکستان ”کے عنوان سے خصوصی آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
معروف اقبال شناس اور اقبالیات پرمتعدد کتابوں کے مصنف ڈاکٹر محمد اسلم انصاری نے لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے ۱۹۳۰ء میں جو نظریہ پیش کیا وہ آہستہ آہستہ مسلمان زعما کے دلوں میں گھر کرنے لگا اور آہستہ آہستہ اس لفظ کی روشنی پھیلنے لگی۔ یہ ایک نصب العینی تصور تھا۔ علامہ اقبال نے اس کی اساس انصاف،ہمدردی اور انسان دوستی پر رکھی تھی۔اس خطبے کا متن یقینا سیاسیات کے طالب علموں کے پیش نظر رہتا ہوگا۔لیکن عام طور پر اس کا بہت کم ذکر کیا جاتا ہے اور محققین نے اس کے تجزیہ کی کچھ زیادہ ضرورت محسوس نہیں کی۔ ڈاکٹر اسلم انصاری نے کہا کہ ہمیں آج بھی اس نظریہ پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے الفاظ اور اس کے استدلال پر غور کیا جائے اور نئی نسل کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ یہ لیکچراقبال اکادمی پاکستان کے یوٹیوب چینل اور پاکستان کی ویب سائیٹ پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

تصاویر

 

اقبال اکادمی پاکستان