Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

آن لائن لیکچر :"فکرِ اقبال پر غالب کی اثرات کی نوعیت"

اقبال ہماری تہذیب و ثقافتی تاریخ کا وہ موڑ ہیں جہاں ہم اپنے ماضی و حال کا جائزہ لیتے ہیں اور مستقبل کی تعمیر کے لیے ان تمام سوالات کے ازسرنو جوابات دینے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، جو سوال ہر کچھ عرصے کے بعد نئے الفاظ کا جامہ پہن کر ہمارے سامنے آتے ہیں (ڈاکٹر تنظیم الفردوس)
اقبال اکادمی پاکستان، لاہور (۱۵؍ فروری، ۲۰۲۵ء) مرزا اسد اللہ غالب کے ۱۵۶ ویں یومِ وفات پراقبال اکادمی پاکستان نے ایک آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا، مہمان مقرر جامعہ کراچی شعبہ اردو کی سابق سربرہ اور ادارہ یادگارِ غالب کی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس نے "فکرِ اقبال پر غالب کی اثرات کی نوعیت" پر ایک خوب صورت مقالہ پیش کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں مرزا غالب اور علامہ اقبال کی حیات، شاعری اور فکر میں مماثلت اورعدمِ مشابہت کا جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے بتایا کہ "اقبال اور غالب کی شاعری کی سربستی اور خلوص ہر زمانے میں ان کی افادیت کا لوہا منواتا رہیں گے۔ان دوں کے مشترک ذہنی رویوں اور رجحانات کا مطالعہ تو کیا جا سکتا ہے لیکن موازنے اور مقابلے کی صورت نہیں بنتی۔اقبال، غالب کے بعد والی منزل کے مسافر ہیں"۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، ناظم اقبال اکادمی پاکستان نے مہمان مقرر اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ یہ لیکچر زوم کے علاوہ اقبال اکادمی کے یوٹیوب چینل youtube.com/iqbalacademy پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے سامعین نے اس تقریب میں آن لائن شرکت کی۔