Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

انتقال پُر ملال
ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی

ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی اردو ادوب خصوصا اقبالیات کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا مشکل ہے۔ سید جمال شاہ، وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اقبال اکادمی کے زیر اہتمام ملک کے ممتاز محقق، مصنف، ماہر اردو زبان و ادب، ماہر اقبالیات، استاد الاساتذہ پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی وفات پرتعزیت اور دعا ئے مغفرت کی گئی، جس میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ، ڈائریکٹر جنرل اسلامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، ڈی جی آرکیالوجی جناب عبدالعزیم، خازن اقبال اکادمی پاکستان جناب شوکت امین شاہ، ڈپٹی سیکرٹری جناب نوید خالد، ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف رفیقی، جناب محمد نعمان چشتی، ڈاکٹرطاہر حمید تنولی، جناب وقار احمد، محمد اسحاق و دیگر افراد شریک ہوئے۔
ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی ادب و اقبالیات کے میدان میں کاوشوں کو سراہا گیا اور اس بات کا اظہار کیا گیا کہ عظیم شخصیت وفات کے بعد جنم لیتی ہے۔ ڈاکٹر ہاشمی کا تحقیقی کام آنے والی نسلوں کےلیے مشعل راہ ہے۔ جب تک اقبالیات پر تحقیق ہوتی رہے گی، ڈاکٹر ہاشمی کانام زندہ رہے گا۔