Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

انا للہ وانا الیہ راجعون
رحلت
محمد نعمان وحید بخاری

محمد نعمان وحید بخاری (۱۰؍ مئی، ۱۹۸۱ء أ ۲۳؍ جولائی، ۲۰۲۲ء) فکرِ اقبال کے حلقات کا ناقابلِ تردید اثاثہ تھے۔ لاہور، پاکستان میں اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے کینڈا میں سکونت اختیار کی۔ وہیں ۲۰۰۹ء میں ڈاکٹر اقبال سوسائٹی آف نارتھ امریکہ قائم کی جو کا مقصد علامہ اقبال کے پیغامِ حریت اور فلسفہ کو دنیا کے ہر گوشے تک پہنچانا تھا۔ انھوں نے اپنی زندگی اس مقصد کے حصول کے لیے وقف کر دی اور یہی ان کی پہچان بنی۔ ان کی قائم کردہ تنظیم جلد ہی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے بین الاقوامی مجلسِ اقبال کی ہئیت اختیار کر گئی جس کی شاخیں کینڈا کے علاوہ پاکستان، کویت، برطانیہ اور ملائشیا میں ہیں۔
انتظامی امور کے ماہر کے طور پر نعمان بخاری مرحوم نے اطلاعیات کو فکرِ اقبال کی دنیا بھر میں ترویج کا فعال زیعہ بنایا۔ انھوں نے ناصرف تمام سطحوں پر تقاریب، سرگرمیوں اور خطبات کا انعقاد کیا بلکہ ترویجِ فکر اقبال کےلیے ویب گاہ، اینڈرائڈ ایپلی کیشن اور منفرد یوٹیوب چینل بھی قائم کیا۔
انھوں نے ماہرینِ اقبالیات اور رضاکاروں سے روابط قائم کیے اور ترویج پیغام اقبال کا پرچم آسمانوں کی بلندیوں تک پہنچایا۔ علامہ اقبال کا یہ مصرعہ نعمان بخاری مرحوم کی شخصیت کی درست عکاسی کرتا ہے:

جہاں میں اہل ایماں صورتِ خورشید جیتے ہیں

وہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور آج ۲۳؍ مئی، ۲۰۲۲ء کو اپنے کامیابیوں سے بھرپور عہد کی تکمیل کرتے ہوئے کینڈا میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ جوانی میں ہی ان کی وفات، بلاشبہ دنیا بھر میں علامہ اقبال کے چاہنے والوں کے لیے بہت عظیم صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ناظم اقبال اکادمی پاکستان اور ان اقبال اکادمی پاکستان ان کی اقبالیاتی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے ساتھیوں کو ان کا شروع کیا ہوا فکر اقبال کا مشن آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اقبال اکادمی پاکستان