Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل سپیریئر سروس کی گریڈ 22 کی افسر مسز فارینہ مظہر کو آج سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے۔

لاہور، 6 ستمبر 2022: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل سپیریئر سروس کی گریڈ 22 کی افسر مسز فارینہ مظہر کو آج سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے۔
مسز فارینہ مظہر فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت تجارت، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، اور بورڈ آف انویسٹمنٹ سمیت مختلف اداروں میں کام کرنے کا تیس سال سے زیادہ تجربہ رکھتی ہیں۔
اپنے کیرئیر کے دوران مسز فارینہ مظہر پاکستان اور بیرون ملک متعدد اعلی سطح کے تربیتی کورسز اور ورکشاپس میں حصہ لے چکی ہیں اورمختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے آزادانہ تجارت کے معاہدوں (ایف ٹی اے) پر بات چیت کا کافی تجربہ بھی رکھتی ہے۔
ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایک فعال اور تجربہ کار شخصیت کی بطور سیکرٹری تقرری ڈویژن کے اداروں کی کارکردگی کو مثالی بنائے گی۔

اقبال اکادمی پاکستان