Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

جناب نجیب اللہ عابد کی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان سے ملاقات

جناب نجیب اللہ عابد رکن مجلس شوری مرکزی جمیعت اہلحدیث نے ۱۰؍جولائی ۲۰۲۵ء کو ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات علامہ اقبال کے فلسفہ، ادبی و فکری خدمات، اور ان کے پیغام کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
جناب نجیب اللہ عابد نے علامہ اقبال کے افکار کو نئی نسل تک پہنچانے میں اقبال اکادمی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اقبال کے پیغام کو معاشرتی اصلاح اور امت مسلمہ کی بیداری کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ادارے کی جانب سے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اقبال اکادمی علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے مختلف تعلیمی و تحقیقی پروگرامز کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔
ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے جناب نجیب اللہ عابد کوکتب کا تحفہ پیش کیا ۔