Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

وجدان انسٹیٹیوٹ آف صوفی ازم اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہورکے اشتراک سے ۲۳ فروری ۲۰۲۴ء کو دو روزہ میاں محمد بخش کانفرنس کا اہتمام

وجدان انسٹیٹیوٹ آف صوفی ازم اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہورکے اشتراک سے ۲۳ فروری ۲۰۲۴ء کو دو روزہ میاں محمد بخش کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔دو روزہ کانفرنس کے دوسرے سیشن کی صدارت معروف شاعر حسین مجروح نے کی۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں ڈاکٹر صغری صدف، رائے محمد ناصر نے میاں محمدبخش کےکلام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ عمران شوکت علی اور عدیل برکی نے خوبصورت اندازمیں کلام میاں محمد بخش پڑھا ۔اس موقع پرڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ صوفیا کےپیغام سے نوجوان نسل کو پھر سےروشناس کرانا ہوگا ۔ علامہ محمداقبال، میاں بخش اور شاہ عبدالطیف بھٹائی اور رحمان بابا کا کلام پڑھنا لوگوں کا معمول تھا۔ صوفیا کے کلام کو انگریزی ، چائنہ، جرمن، فرنچ اور دنیا میں بولی جانے والی دیگر زبان میں ترجمہ کر کے ان ملکوں میں امن اور انسانیت سے محبت کاپیغام پہنچایا جائے۔