Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان علمی و تحقیقی اشتراک کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

علامہ اقبال کے افکار کے فروغ اور بلوچستان میں تعلیمی مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اقبال اکادمی پاکستان اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کا مقصد علمی اور تحقیقی میدان میں اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، سیمینارز، اشاعتوں اور علامہ محمد اقبال کے افکار و پیغام کی ترویج کے لیے باہمی تعاون کریں گے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں اقبال اکادمی پاکستان کے ناظم ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اور یونیورسٹی آف لورالائی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق کاکڑ نے باضابطہ طور پر دستخط کیے۔ تقریب میں اکادمی کے سربراہان شعبہ نے بھی شرکت کی ۔
اس یادداشت کا بنیادی مقصد بلوچستان میں نوجوانوں کو تعلیمی مواقع میں اضافہ کرنا، نوجوان نسل کو علامہ اقبال کی فکر سے روشناس کرانا اور علاقائی جامعات کو قومی فکری دھارے سے جوڑنا ہے۔ دونوں ادارے مستقبل میں مشترکہ علمی و ادبی سرگرمیوں، تحقیقاتی منصوبوں اور نصابی اصلاحات کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اس موقع پر کہا کہ اقبال اکادمی پاکستان ہمیشہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں اقبال شناسی کے فروغ کے لیے کوشاں رہی ہے، اور یہ معاہدہ اس مشن کا تسلسل ہے۔ ڈاکٹر طارق کاکڑ نے کہا کہ یہ اشتراک نہ صرف یونیورسٹی آف لورالائی بلکہ پورے بلوچستان کے لیے ایک نئی فکری سمت متعین کرے گا۔ اس معاہدہ اشتراک سے نہ صرف تحقیق و اشاعت کے نئے در کھلیں گے بلکہ نوجوانوں میں علامہ اقبال کی فکر و فلسفہ کو اپنانے کا جذبہ بھی بیدار ہوگا۔