Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور پشتو اکیڈمی بلوچستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اقبال اکادمی پاکستان اور پشتو اکیڈمی، بلوچستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اور پشتو اکیڈمی کے پریذیڈنٹ جناب سہیل جعفر نے دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت کی تقریب پشتو اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر جناب سہیل جعفر نے دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون سے ہونے والی سرگرمیوں کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان فکر اقبال کے حوالے سے علمی، ادبی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں میں باہم اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ دونوں اداروں کی اس مفاہمتی یاداشت سے اقبال اسکالرز، محبان اقبال اور طلبا و طالبات برابر مستفید ہوسکے گے۔
مفاہمتی یادداشت کی اس تقریب میں پشتو اکیڈمی کے ایگزیکٹو کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔