Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور بلوچستان یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اقبال اکادمی پاکستان اور بلوچستان یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے مابین ’’فکر اقبال کی ترویج، علامہ کی فکر پر نوجوانوں کی تربیت، تعلیم و تحقیق کی سرگرمیوں و دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ‘‘مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب 17 نومبر 2023ء کو یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔معاہدے کی دستاویزات پر اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر اکادمی ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی جبکہ بلوچستان یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینجمنٹ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی جانب سے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الرحمن خان نے دستخط کئے۔
معاہدے کے مطابق دونوں ادارے فیکلٹی ممبران، تحقیقی اداروں اور طلبہ کے مابین براہ راست اقبال کی فکر و ترویج کے لیے رابطے اور تعاون کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد الرحمن خان نے کہا کہ معاہدوں پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مفاہمتی یادداشت کے ذریعے اقبالیاتی میدان میں دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔اقبال کے کلام میں فلسفہ خودی اور عمل کا ساتھ ساتھ جدید سائنس کے زماں و مکاں کے تصورات کا پیغام بھی ملتا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی فکر و فلسفہ میں تعلیم و تربیت کو خاص طور سے شامل کیا ہے، انہوں نے فنیّ تعلیم کو بھی اپنی توجہ کا مر کز بنا یا اور درس گاہوں میں طلبہ کی کرداری سازی پر زیادہ زور دیا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اداروں کے مابین اس معاہدے سے بلوچستان کے محبان اقبال کو بھی استفادہ ہوگا۔