Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

علامہ محمد اقبال کےفارسی کلام زبور عجم کا پنجابی ترجمہ ’’خزینۃ الاسرار‘‘ کے عنوان سے کتاب کی تقریب رونمائی

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے علامہ محمد اقبال کےفارسی کلام زبور عجم کا پنجابی ترجمہ ’’خزینۃ الاسرار‘‘ کے عنوان سے کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد ایوان اقبال میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب ادارہ برائے زبان، فن و ثقافت ڈاکٹر صغری صدف نے کی۔ علامہ اقبال کے فارسی کلام زبور عجم کا منظوم پنجابی ترجمہ صوفی شاعرحفیظ احمد قادری قلندری نے کیاہے۔ مہمان مقررین میں ڈاکٹر نبیل عباد، پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ، لاہور، ڈاکٹر محمد ریاض شاہد، جناب اختر ججہ،ہمایوں الخودی، فرید الدین مسعود ایڈووکیٹ، تھے۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کلماتِ تشکر پیش کیے۔ تقریب کی نظامت جناب امتیاز کوکب نے کی۔
ڈاکٹر صغری صدف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے فارسی کلام’’زبور عجم‘‘کا پنجابی زبان میں منظوم ترجمہ کرکے گراں قدر کام کیا گیاہے۔ دنیا کے تمام ادب کا مادری زبان میں ترجمہ ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنی مادری زبان سے جڑنا چاہیے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا علامہ اقبالؒ کی فارسی شاعری کا اردو میں منظوم ترجمہ انتہائی مشکل کام ہے۔ جس کے لیے حفیظ احمد قادری مبارک باد کے مستحق ہیں۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے تمام معززمہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقبال اکادمی مادری زبانوں میں بھی اقبال فہمی کے لیے کوشاں ہے۔ کلیات اقبال کے اردو و فارسی کے منظوم پنجابی تراجم اوردیگر علاقائی زبانوں میں بھی کلام اقبال کے تراجم کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ ہمیں اپنی مادری زبان پر فخر کرنا چاہیے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراآن پاک سےہوا۔ کلام اقبال جناب حاجی خالد نعمانی نے پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صغری صدف نے کتاب کی باقاعدہ رونمائی کی۔تقریب میں ادبی شخصیات سمیت گورنمنٹ دیال سنگھ کالج اور ٹی ایل سی ہیلتھ سائنسز کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔