Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

  bullet   bullet bullet bullet bullet bullet bullet  

علامہ اقبال کے 146 ویں یوم ولادت کے موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جناب سید جمال شاہ نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی

علامہ اقبال کے 146 ویں یوم ولادت کے موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جناب سید جمال شاہ نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
جناب جمال شاہ نے عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقبالؒ کا درس خودی ہی قیام پاکستان کی بنیاد بنا، آج بھی اقبالؒ کی فکر کو مشعل راہ بنا کر ہم اپنے وطن کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائد کی سوچ کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
علامہ اقبال عصر حاضر کی سائنسی، تکنیکی ترقی سے بخوبی واقف تھے۔
جناب جمال شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال انجم وحید،محمد ریاض چشتی، محمد نعمان چشتی، چودھری فہیم ارشد، محمد اسحاق، عبد الجبار اور محمد طیب موجود تھے