Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکیڈمی پاکستان نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے

اقبال اکادمی پاکستان اور پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن (پی جی جی اے) کے درمیان ۱۱فروری ۲۰۲۴ء کو مفاہمت کی یادداشت (MoU) کی تقریب کاانعقاد کیاگیا ۔یہ مفاہمتی یادداشت دونوں اداروں کے اہم عہدیداروں کی موجودگی میں پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر دفتر میں دستخط کی گئی۔ اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اور پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن ،اسلام آبادکی چیف کمشنر محترمہ ماریہ موعود نے دستخط کیے۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کے ذریعے گرلز سکاؤٹس کے درمیان اعتماد پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔اس کامقصد پاکستان کی خواتین کے لیے ایک روشن اور جامع مستقبل تخلیق کرنا ہے، تاکہ وہ عزم، تخلیقی صلاحیت اور قیادت کی اقدار کو اپنا سکیں۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تقریبات، کانفرنسز لیکچرز اور سیمینارزکا انعقاد کریں گے تاکہ نسل نوکو اقبال کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے ۔
ماریہ موعود صابری نے کہا کہ گرل گائیڈز اینڈ بوائز سکاؤٹس نہ صرف تحریک ہے بلکہ علم، شعور ،ہنر مندی،صحت عامہ کی فراہمی اور تمام علوم کے متعلق آگاہی کا نام ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح نے اس تحریک کی بنیاد رکھی۔علامہ محمد اقبال کے وژن کے مطابق ہم اب ان کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے۔فکر اقبال پر مبنی سرگرمیاں ان خواتین کے لیے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سودمند ثابت ہوں گی جس سے یہ معاشرہ میں اہم کردار ادا کر سکیں گی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن ،اسلام آبادمحترمہ شمسہ کاشف بھی موجود تھیں ۔