Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

  bullet   bullet bullet bullet bullet bullet bullet  

ڈاکٹر زیب النساء سرویا، ڈین سٹوڈنٹ افئیرز گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج فاروویمن کی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان سے ملاقات

ڈاکٹر زیب النساء سرویا، ڈین سٹوڈنٹ افئیرز گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج فاروویمن کوپر روڈ لاہور اور چیف کوآڈینیٹر بزم فکر اقبال پاکستان انٹرنیشنل نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان جناب ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی اور اہم عہدہ پر تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔
ڈاکٹر زیب النساء سرویا نے بزم فکر اقبال انٹرنیشنل خواتین ونگ کی اقبالیات کی تفہیم کے حوالے سے سرگرمیوں کے بارے آگاہ کیا۔اس ملاقات میں تعلیمی اداروں اور جامعات میں فکر اقبال کی ترویج و تفہیم اور فروغ کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی صاحب نے اقبالیات کے فروغ کے لیے بزم فکر اقبال انٹرنیشنل خواتین ونگ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اقبال اکادمی پاکستان فکر اقبال کو پھیلانے کے لیے بزم فکر اقبال انٹرنیشنل خواتین ونگ کے ساتھ قومی و بین الاقوامی سطح پر ہر ممکن تعاون کرے گی۔