Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

بزم فکر اقبال پاکستان کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمود علی انجم کی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات

بزم فکر اقبال پاکستان کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمود علی انجم نے ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو معروف اقبال شناس،ماہر اقبالیات اور دانش ور ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی بطور ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔ بزم فکر اقبال کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد قمراقبال کی طرف سے بھی ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو ان کی تعیناتی پر مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر محمود علی انجم نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر رفیقی اپنے تمام تر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ترویج و تفہیم فکر اقبال کے لیے اہم ترین کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے بزم فکر اقبال کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ترویج و تفہیم فکر اقبال اور فروغ اقبال کے لیے،بزم کی سرگرمیوں کو سراہا۔ملاقات میں،فروغ اقبالیات کے لئے باہمی اشتراک و تعاون کا اعادہ کیا گیا اور اس سلسلے میں جلد ایک یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ڈاکٹر محمود علی انجم نے بزم کے شعبہ اشاعت،نور ذات پبلشرز، کی طباعت شدہ کتب کا ایک سیٹ اکادمی لائبریری اور ایک ڈائریکٹر صاحب کی خدمت میں پیش کیا۔ڈائریکٹر، ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے بزم کے نائب صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا. بزم کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد قمر اقبال نے اس ملاقات کو وطن عزیز میں ترویج و تفہیم فکر اقبال اور فروغ اقبالیات کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔