Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈاکٹر عبدالروٴف رفیقی، ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور سے ملاقات

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳ء کووائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور،پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو خوش آمدید کہا اور انہیں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔ملاقات کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال ہوا کہ دونوں ادارے مل کر نوجوان طلبہ میں فکر اقبال کی ترویج کے لیے کانفرنسیں، سیمینارز، لیکچرز، ٹریننگ ورکشاپس، کا انعقاد کریں گے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ان کی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر رفیقی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا کلام بہت متاثر کن ہے۔ نوجوانوں کو اپنے اندر کلام جذب کرنا چاہیے۔ نوجوانوں میں تبدیلی آنا چاہیے۔ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں اقبالیات پڑھائی جائے اور اسے نصاب کاحصہ بنانا چاہیے ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویژن آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد وحید الرحمن بھی موجود تھے۔